میکس ویل

میکس ویل نے روہت شرما کی 5 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

میلبرن(عکس آن لائن)آسٹریلین آل رائونڈر گلین میکس ویل نے ٹی 20 میں 5 سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

میکس ویل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں55 گیندوں پر 120 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت کے روہت شرما کا 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دیدی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 207 رنز ہی بناسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں