عمران خان

میرے خلاف سازش ہوئی ہے،میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمیں کرمنلز ہٹاسکیں گے ، عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے،مجھے لگتا تھا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی، سازش دو خاندانوں نے کی جنہوں نے تیس سال حکومت میں رہ کر اربوں روپوں کی کرپشن کی، 60فیصد کابینہ اراکین ضمانت پر ہے جن پر اربوں کی کرپشن کے کیسز ہیں ، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمیں کرمنلز ہٹاسکیں گے ۔

جمعرات کو اسلام آباد میں برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا جنہوںنے یہ پلان بنایا وہ اب خود پریشان ہے میرے خلاف 16جماعتیں ہیںاور میں ایک طرف ہوں۔ میں سیاست میں اس لئے آیاتھا کہ ملک میں فلاحی ریاست قائم کروں اور قانون کی بالادستی ہو ، مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ روس یوکرین تنازع ہونے والا ہے میں ایک روزہ دورے پر روس گیا تھا ۔ روسی صدر پیوٹن سے ایک گھنٹہ قبل معلوم ہو اکہ تنازع شروع ہوگیا ہے ۔

روسی صدر سے ملاقات کرنایا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لئے ایک گھنٹہ تھا روسی صدر سے ملاقات نہ کرنے کا مطلب روس سے تعلقات خراب کرناہوتا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی مسئلے کا حل ملٹری آپریشن نہیں ہوتا ۔ افغانستان کے عوام کو خود فیصلہ کرنے دیں افغان عوام خودمختار اور سمجھدار ہیں ، عراق ، افغانستان اور یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوں زیادہ آبادی والے ممالک کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے چاہیئے ، بھارت نے اپنے لوگوں کو فائدے کے لئے پالیسی بنائی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں