اداکارہ میگھا

میری لگن اورجدوجہد نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی،اداکارہ میگھا

لاہور(عکس آن لائن) وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا کواپنا پروفیشن بنانے کی ٹھانی توکچھ مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

لیکن میری لگن اورجدوجہد نے مجھے ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کی ہمت دی، میری ثابت قدمی کا بڑا ثبوت یہ بھی ہے کہ اس وقت میں جہاں فیشن ورلڈ میں بہت سے نمایاں کام کررہی ہوں.

میگھا نے کہا کہ میں نے ثابت قدمی سے اپنا کام کیا اوربہت جلد مجھے کامیابی کی سیڑھی پرقدم رکھنے کا موقع ملا اور کامیابیا ں میرا مقدر بنتی گئیں .

اور آج گلوکاری ،اداکارہ اورکے بہت سے پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہوں،

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے یوٹیوب چینل میگھا آفیشل پر بھی مسلسل سونگ اور انٹرٹینمٹ ویڈیو کی اپلوڈنگ کا کام جاری ہے جسے بے پنا ہ مقبولت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں