پنجاب حکومت

مہلک وبا کورونا کی وجہ سے بند ہونے والی یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کی تیاریاں

لاہور(عکس آن لائن) مہلک وبا کورونا کی وجہ سے بند ہونے والی یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کی تیاریاں ‘

پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں.

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبیہ بھر میں کورونا کی وجہ سے بند ہونے والی سرکاری جامعات کو کھولنے

کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں۔

یونیورسٹیز کو کھولنے کے لئے جامعات کے وائس چانسلرز سے پہلے مشاورت کی گئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ،

کہ اگست کے پہلے ہفتے سے یونیورسٹیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی،پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں