مکئی

مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہاہے کہ مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے کیونکہ موسم کی تبدیلی،کم دھوپ،فضا میں نمی کے باعث تیار شدہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے ۔کاشتکار چھلیاں خشک اور دانے الگ کرکے پیداوار کواچھی طرح محفوظ بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے مطابق زمین سے ایک فٹ اونچے چبوترے بنالیں جو درمیان سے ذرا اونچے ہوں تاکہ اگر بارش ہوجائے تو پانی ان چبوتروں کے اوپر نہ ٹھہرسکے۔

انہوں نے کہا کہ جب چھلیوں کے اندرو نی پردے خشک ہوجائیں،دانوں میں ناخن نہ چبھے اور دانی چھلی سے اکھاڑ کردیکھے جائیں تو ان کے نوک دار سرے سیاہ ہوچکے ہوں تو سمجھ لیاجائے کہ فصل کٹائی کے لئے تیارہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھانے کیلئے رکھی گئی چھلیوں کو الٹ پلٹ بھی کرتے رہناچا ہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں