مٹرکی کاشت

مٹرکی کاشت سے قبل زمین میں ہل چلا کر اورسہاگہ پھیرکر ہموار کرلیں، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ مٹرکے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ کاشت سے قبل زمین میں ہل چلا کر اورسہاگہ پھیرکر ہموار کرلیں ایک ماہ قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اورہل چلا کر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی کردیں‘وترآنے پر کھیت میں 2یا3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہموار ہوجائے‘ اگیتی اقسام کی کاشت کے لئے 30تا35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کے لئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔

انہوں نےبتایا کہ بوائی کے لئے زمین میں 3فٹ چوڑی پٹڑیاں بناکر دونوں جانب بیج کاشت کریں ‘مٹرکی اچھی پیداوارلینے کے لئے کھیت میں ایک بوری یوریا یاڈیڑھ بوری سپرفاسفیٹ اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کی تیاری کے وقت سپرفاسفیٹ اورپوٹاشیم سلفیٹ کی پوری مقدار اوریوریاکی ایک تہائی مقدار ڈالیں جبکہ یوریاکی بقایاایک تہائی مقدارپودوں کی بڑھوتری کے وقت اور ایک تہائی پھول آنے پر ڈالیں ‘فصل کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں