مٹرکی کاشت

مٹرکی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاکہ مٹرکے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ کاشت سے قبل زمین میں ہل چلاکر اورسہاگہ پھیرکر ہموار کرلیں ایک ماہ قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلاکر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعدآبپاشی کریں وترآنے پرکھیت میں 2یا3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہموار ہوجائے۔

انہوں نے بتایاکہ اگیتی اقسام کی کاشت کےلئے30تا35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کےلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ‘بوائی کےلئے زمین میں 3فٹ چوڑی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کاشت کریں ‘مٹرکی اچھی پیداوار لینے کےلئے کھیت میں ایک بوری یوریا یاڈیڑھ بوری سپر فاسفیٹ اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ استعمال کریں‘زمین کی تیاری کے وقت سپرفاسفیٹ اورپوٹاشیم سلفیٹ کی بوری مقداراوریوریاکی ایک تہائی مقدارڈالیں

اپنا تبصرہ بھیجیں