مونگ وماش

مونگ وماش کی اچھی پیداوار کے لئے آبپاشی کے خاص خیال سمیت جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مونگ وماش کی اچھی پیداوار کے لئے آبپاشی کے خاص خیال سمیت جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے اور مونگ و ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے تدارک کے لئے بھی مناسب حکمت عملی اختیارکی جائے تاکہ بعدازاں کسی نقصان کا اندیشہ نہ رہے۔

انہوں نےبتایا کہ مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں جن میں سے پہلاپانی اگاو کے تین ہفتہ بعد‘دوسرا پانی پھول نکلنے اور تیسرا پانی پھلیاں بننے پردیاجاناچاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاربارش کی صورت میں حسب ضرورت آبپاشی کریں تاہم زیادہ دیرتک پانی کو کھیت میں کھڑا نہ ہونے دیاجائے اور زائد پانی کی صورت میں اس کے نکاس کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں