سلمان شہباز

منی لانڈرنگ کیس، احتساب عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیدیا،تمام جائیداد قرقی کرنے کا حکم

لاہور (عکس آن لائن) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر خان نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مفرور ملزم متعدد بار طلبی کے باوجود حاضر نہیں ہوا۔نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے سماعت کے دوران موقف اپنایا کہ سلمان شہباز کو متعدد بار منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ سلمان شہباز کو عدالتی اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں