نصرت شہباز

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری کے لیے نمائندہ مقرر کر دیا گیا

لاہور(عکس آن لائن)منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری کے لیے نمائندہ مقرر کردیا گیا ۔احتساب عدالت نے نصرت شہباز کی جانب سے چوہدری نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے نمائندہ مقرر کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ کاتحریر ی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد احتساب عدالت نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نصرت شہباز کا نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا ۔

اس سے قبل عدالت نصرت شہباز کی بیٹی جویریہ علی کا بھی نمائندہ مقرر کرچکی ہے ۔عدالت میںپیش نہ ہونے پر نصرت شہباز شریف کو احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا تاہم ہائیکورٹ کی جانب سے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں