سراج الحق

ملک میں سیاست پیسے کی بنیاد پر چلتی ہے‘ سراج الحق

لاہور (نمائندہ عکس)امیر جماعت پاکستان اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں، 10اپریل کو نظام نہیں پہرے دار بدلا گیا، پی ٹی آئی کے پاس ویژن ہوتا تو ساڑھے تین سالوں میں کچھ تو نظر آتا۔انہوں نے کہا کہ کل بھی مافیاز کی حکومت تھی، آج بھی اربوں روپے کمانے والے حکومت میں بیٹھے ہیں،

ملک میں سیاست پیسے کی بنیاد پر چلتی ہے، تینوں بڑی جماعتیں ایک سودی نظام جاری رکھنے پر سب متفق ہیں‘ملک میں سیاست پیسے کی بنیاد پر چلتی ہے۔۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پرعمل کر کے سودی نظام کا خاتمہ کرے، پی ٹی آئی کا تجربہ ناکام ہوا، اس کو لانے والے بھی شرمندہ ہوئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ اور پی پی کا دور اقتدار بھی کئی بار دیکھ لیا، ملکی قرضہ 51ارب ڈالر تک پہنچ گیا، وزیرخزانہ آتے ہی آئی ایم ایف کے پاس مزید قرضہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں