پولیو مہم

ملک بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم پیر سے شروع

اسلام آباد (نمائندہ عکس)ملک بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔پولیو مہم کے آغاز پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ موجود حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدو جہد جاری ہے ،انشاللہ پاکستان کو پولیو کی بیماری سے پاک کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ والدین سے اپیل ھے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلایں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو ملکر ختم کرنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ سول سوسائٹی علماء کرام میڈیا پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہم۔سب کا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیو کا وائرس جہاں موجود وہاں موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے ،ملک بھر جاری مہم میں 3 لاکھ 40 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مہم میں چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے ،پولیو کے قطرے پلانے والے ورکر فرنٹ لائن ورکرز جن پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں