ناصر شاہ

ملک اور قومی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ناصر شاہ

کراچی (نمائندہ عکس ) وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قومی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، عمران خان نے ایٹمی اثاثوں اور اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بیان دیکر اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم اور پارٹی سربراہ کے لیے اس قسم کے بیانات غیر مناسب ہیں،

یہ ملک، قومی ادارے اور قومی اثاثے بحیثیت قوم ہماری طاقت اور ہمارا وقار ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ قوم ہر وہ آنکھ نکال دیگی جو ہمارے قومی اثاثوں کی طرف کسی بد نیتی سے دیکھی گی، کسی کو جرت ہے جو اس ملک کے ٹکڑے کرے، بحیثیت قوم ہم متحد اور مظبوط ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ ملک اور قومی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اس لیے شھید بھٹو سے لیکر اب تک یہ بھتر سے بھتر ہوئے گئے، عمران خان اقتدار کی حوس میں اندھا اور سیکیورٹی رسک بنتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں