حمیرا ارشد

ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ ملاقات میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے : حمیرا ارشد

لاہور (عکس آن لائن) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ ملاقات میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے ، ان کے گانوں سے ہی میں حمیرا ارشد بنی ۔ ایک انٹر ویو میں حمیر اارشد نے کہا کہ ان کی محبت کا انداز آج بھی مجھے یاد ہے ۔

ملکہ ترنم جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور جو کوئی بھی ان کو کاپی کر سکتا ہے وہ اصل میں ان کو ٹربیوٹ پیش کر رہا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صرف میں ہی نہیں اور بھی گلوکاراؤں نے میڈم کے گیت پیش کر کے شہرت کمائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہوں اور اپنے پرستاروں کو جلد خوشخبری دوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں