محمد عامر

مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے میرا کیرئیر جلد ختم ہونے کا خدشہ تھا، محمد عامر

لاہور(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے میرا کیرئیر جلد ختم ہونے کا خدشہ تھا۔فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید 5 سے 6 سال کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے میں ہر فارمیٹ کی کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں نے ورلڈ کپ 2019 بھی انجری میں کھیلا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے کر انٹر نیشنل لیگز کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ پر فوکس کرنے والے سینئر بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں