علی زیدی

مراد علی شاہ نے کرپشن کے علاوہ کیا کام کیا ہے؟ علی زیدی

کراچی(نمائندہ عکس)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ 15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے انہیں صرف شہر کے نالوں سے کچرا نکالنا تھا ان سے 15 سالوں میں نالے تک صاف نہیں کیے گئے۔

علی زیدی نے کہا کہ 2019 میں ہم نے “لیٹس کلین کراچی مہم میں نالے صاف کرائے پیپلز پارٹی نے صرف بربادی کی ہے زرداری مافیا اور چیف منشی کی پشت پناہی کرنے والوں سے سوال کرتا ہوں آپ کو عثمان بزدار بہت برا لگتا تھا تو مراد علی شاہ میں کیا اچھائی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے کرپشن کے علاوہ کیا کام کیا ہے؟یہ شہر کے نالے صاف نہیں کر سکتے، ان سے کچرا نہیں اٹھایا جاتا ملک کے معاشی حب کراچی کو انہوں نے منصوبہ بندی سے تباہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں