حماس

مذاکرات جنگ بندی کے بغیر نہیں ہو سکتے، حماس

بیروت(عکس آن لائن)حماس کے سینئیر عہدے دار اسامہ حمدان نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ شروع کیا جانا لازمی طور پر جنگ بندی سے منسلک کیا جانا چاہئے۔ جنگ بندی کے بغیر صرف یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسامہ حمدان نے بیروت میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوارن کہا کہ ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایشو پر مذاکرات کی بحالی جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے ایجنڈے کے ساتھ ہی ہو سکتے ہیں۔

حمدان نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے معاملے کو زیر بحث لائے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطر ،مصر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی اسرائیلی ضد کی وجہ سے ختم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں