شہزاد رائے

مخیر حضرات لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت ویڈیوز نہ بنائیں‘ شہزاد رائے

کراچی (عکس آن لائن ) معروف گلوکار شہزاد رائے نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت وڈیوز نہ بنائیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شہزاد رائے نے کہا کہ راشن کی تقسیم کی وڈیوز مت بنائی جائیں کیونکہ جب وڈیوز سوشل میڈیا پر آتی ہیں تو ضرورت مند لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں