ملائیشیا

محی الدین یاسین ملائیشیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے

کوالا لمپور(عکس آن لائن) ملائیشا میں مہاتیر محمد کے استعفی کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور وزیر داخلہ محی الدین یاسین اب سے کچھ دیر بعد ملک کے آٹھویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ نے مہاتیر محمد کی جگہ وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے، محی الدین یاسین مہاتیر محمد کی جماعت کے صدر بھی ہیں اور دیگر کئی وزارتوں کے علاوہ سابقہ دور حکومت میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔گزشتہ حکومت میں مہاتیر محمد سے قلبی لگاو رکھنے کی پاداش میں اس وقت کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے انہیں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش کردیا تھا جس کے بعد محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر بومی برساتو نامی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں بومی برساتو نے انور ابراہیم کی جماعت کے ساتھ مل کر ایک انتخابی اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا منصب سنبھالا تو محی الدین یاسین کو سب سے اہم وزارت وزیر داخلہ کی ذمہ داری سونپی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں