شلجم

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو شلجم کی فصل کی اگیتی کاشت اگست کے دوران شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے وہ شلجم کی فصل کی اگیتی کاشت اگست میں شروع کردیں اورشلجم کی کاشت کیلئے پانی کے بہتر نکاس والی میرا زمین کے انتخاب سمیت کھیت کی تیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والاہل چلائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر دفعہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھربھراکرلیا جا ئے اور کاشت کے وقت ایکبوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ استعمال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شلجم کی اقسام دیسی سرخ،پرپل ٹاپ،گولڈ ن بال(فیصل آباد) کاشت کریں .

جبکہ فصل کو پھپوندی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچانے کے لیے بیج کو محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کی سفارش کردہ زہر لگا کر کاشت کیا جائے۔ انہوں نے کہا اچھے اگا کے لیے ایک کلو گرام صحتمند اور بہتر شرح اگا والا بیج استعمال کریں جبکہ کاشت سے پہلے کھیت کو 10،10مرلہ کے حصوں میں تقسیم کرکے 75سینٹی میٹر کے فاصلہ پر پٹڑیاں بنالی جائیں پھر پٹڑیوں پر بیج لگانے کے بعد کھیت کو پانی لگا دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں