اروی کی کاشت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو اروی کی کاشت بر وقت مکمل کرنے کی ہدائت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار اروی کی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور کاشت کیلئے زرخیز، اچھے نکاس والی میرازمین کا انتخاب کیاجائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔

محکمہ کے ترجما ن نے کہاکہ کاشتکار زمین کی بہترین انداز میں تیاری کیلئے کھیت میں 10 سے 15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ہل چلائیں اور زمین کو بھربھراکرلیں۔ انہوں نے کہاکہ جب اروی کی کاشت کرنی ہو تو کھیت میں 4بوری سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈال کر ہل چلادیں۔ انہوں نے کہاکہ فی ایکڑ 750 سے 875کلوگرام بیج کااستعمال شاندار نتائج کا حامل ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کیلئے60 میٹر کی پٹڑیاں بناتے ہوئے 15 سے 20 سینٹی میٹر کے فاصلے پر 5سے 8سینٹی میٹر گہرا بیج اگائیں تاکہ اروی کی بمپر کراپ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں