مایا علی

مایا علی کا سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کرنے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ساتھ کیا۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے جوڑے میں موجود ہیں۔اس پوسٹ پر مایا علی نے لکھا کہ میں جانتی ہوں ہر کوئی اس صورتحال سے مختلف انداز میں نمٹ رہا ہوگا اور جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ ہمیشہ ایک امید ہوتی ہے اور یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا۔اداکارہ نے لکھا کہ میں عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں، ہر کوئی اپنی بہترین کوشش کررہا ہے کہ اس وقت کو کیسے گزارا جائے، میں نے بھی سوچا کہ یہ بہترین وقت ہے جب میں اپنے اندر کے سکون کو تلاش کروں اور خود کو بہتر کروں۔

مایا علی کے مطابق میں اللہ کا بے حد شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اتنی رحمتوں سے نوازا، کبھی کبھار ہمیں سوچنا چاہیے ان رحمتوں کے بارے میں جو خدا نے ہمیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں