بہاریہ کماد

ماہرین زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی آخری قسط بروقت ڈالنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی آخری قسط بروقت ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جن کاشتکاروں نے ابھی تک کھیتوں میں نائٹروجن کی آخری قسط نہیں ڈالی وہ آئندہ ہفتے کے دوران فصل کو کھادکی تیسری خوراک کے طورپر آخری قسط ڈال دیں تاکہ فصل کا اگابہترہوسکے۔ نیزاگر کھاد دیر سے ڈالی گئی ہو تو برسات کے شروع ہونے پر فصل کی بڑھوتری پھوٹ کرنے لگے گی جس سے گنے کے گرنے کا خطرہ بھی ہوسکتاہے۔

انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ مونڈھی فصل کی نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائدکھادوں کی ضرورت ہوتی ہے لہذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگرکمادکی فصل پر گڑوں کے حملے کے کوئی شواہدنظرآئیں تو ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب دانے دار زہروں کا استعمال کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں