ادارہ برائے شماریات

مئی 2020ء کے دوران دودھ، کریم اور نومولود بچوں کی خوراک درآمدات میں 54.73 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران دودھ، کریم اور نومولود بچوں کی خوراک کے دودھ کی

درآمدات میں 54.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار

کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 8.31 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے

دوران درآمدات کا حجم 18.36 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے

دوران دودھ، کریم اور نومولود بچوں کی خوراک کے دودھ کی قومی درآمدات میں 10.05 ملین ڈار

یعنی 54.73 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں