انتونیو گوٹیرس

لیبیا میں محاذ آرائی بیرونی مداخلت سے غیر مسبوق مرحلے میں داخل ہو چکی،اقوام متحدہ

نیویارک (عکس آن لائن ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے لیبیا میں

غیرملکی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ لیبیا میں جاری محاذ آرائی بیرونی مداخلت سے

غیرمسبوق مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ بیرون ملک سے لیبیا کو اسلحہ اور جنگجوؤں کی فراہمی نے

حالات کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے زیراہتمام وزارت کانفرنس

سے ویڈیو خطاب میں گوٹیرس نے کہا کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور بنغازی کے درمیان سرت شہر

کا فوجی محاصرہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لیبیا میں بھیجے گئے غیرملکی جنگجوؤں کی بے

دخلی پر بات چیت کی ہے۔ لیبیا کے متحارب فریقین کو لڑائی روک کر بات چیت کی طرف آنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں