حکومت پاکستان

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کی مشکلات کم ہونی چاہیے، وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کم ہونی چاہیے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں وزارت توانائی حکام نے وزیراعظم لوڈشیڈنگ کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا، اور بجلی کی طلب اوررسد کے اعداد و شمار سے متعلق بتایا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال پوچھتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کم ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک روز کمی کے بعد دوبارہ بڑھ گیا ہے اور ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار530 میگاواٹ ہوگیا ہے، بجلی کی پیداوار 20 ہزار170میگاواٹ اور طلب 26 ہزار700 میگاواٹ رہی۔

پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 4 ہزار320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار254 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، آئی پی پیز کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 797 میگاواٹ ہے۔ اس کےعلاوہ ونڈ پاورپلانٹس 1 ہزار257 میگاواٹ،سولر پلانٹس سے پیداوار 119میگاواٹ ، جوہری ایندھن سے 1 ہزار 236میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں