ڈاکٹر ظفر مرزا

لوئر دیر کی یونین کونسل میں افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لوئر دیر کی یونین کونسل میں افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ،پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نے ٹاسک فورس بنائی،وہ خود چیئر کرتے ہیں ،پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ بدھ کو یہاں کا پولیو کے خاتمے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نے ٹاسک فورس بنائی،وہ خود اس کو چیئر کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مہم کا آغاز بھی خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دو ملک ہیں جس میں پولیو وائرس ابھی بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او، ملٹی لیٹرل اور بائے لیٹرل پارٹنر پولیو جاتمے کیلئے اس میں پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں،اس تقریب میں کچھ ڈونر شامل ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سو ملین اسلامی ترقیاتی بینک نے دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوئر دیر کی یونین کونسل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، یہ ہیلتھ ورکرز نہیں پولیس والے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے یہ علاقہ دہشت گردی کا گڑھ تھا ،ہماری رسائی ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس واقعے کی تحقیقات کروا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں