لبنانی مظاہرین

لبنانی مظاہرین نے نئے نامزد وزیراعظم کو بھی مسترد کر دیا

بیروت(عکس آن لائن)سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک لبنان میں حکومت مخالف مظاہرین نے نئے نامزد وزیراعظم حسان دیاب کو بھی مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسان دیاب کو حزب اللہ اور اس کی حلیف جماعتوں نے منصب وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔

لبنان کی سنی آبادی میں دیاب کی نامزدگی پر بیچینی پائی گئی ہے۔ نئے وزیراعظم کی نامزدگی تقریباً دو ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد سامنے آئی ہے۔ لبنانی سنی حلقے کی سیاسی جماعت فیوچر پارٹی کے سعد الحریری اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ حسان دیاب کمپیوٹر انجینیئر ہیں اور بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں