لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں جمعہ سے عام تعطیل ہوگی

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج ( جمعہ) سے عام تعطیل ہوگی،

لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران پرنسپل سیٹ پر چھ ڈویژن بنچ اور 15 سنگل بنچ سماعت کریں گے،

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت پندرہ ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے سماعت کریں گے، سنگل بنچز میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں.

جبکہ جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس اسجد جاوید گھرال سمیت پندرہ ججز شامل ہیں۔ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی، ڈوین بیچ نمبر دو میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں،

اسی طرح ڈویژن بینچ نمبر4 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم، ڈویژن بینچ نمبر پانچ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بینچ نمبر چھ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں،

عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ارجنٹ کیسز، حبس بے جا، درخواست ضمانت سمیت دیگر اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں