شاہد خاقان عباسی

لاہور کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے ،بات چیت ہوئی کیا کسی کو نہیں پتہ ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاہور کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے ،بات چیت ہوئی کیا کسی کو نہیں پتہ ،یکا یک پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،

وزیراعظم میں ہمت تھی تو پارلیمان میں تقریر کرتے ،پارلیمنٹ بند کر کے وزیراعظم نے تقریر کی جس کا نہ سر نہ پیر ہے،خلائی مخلوق اب زمینی مخلوق بن چکی ہے ،فیض آباد میں جو ہوا اس کے حقائق بہت تلخ ہیں،واحد حل ایک کمیشن ہے جس میں حقائق سامنے آئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں احتساب کا یکطرفہ نظام چل رہا ہے،حالات بہت تلخ ہیں، انتشار ہے، ہر شخص پریشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم نے تقریر کی کسی کو سمجھ نہیں آئی کہ بات کیا کی ہے؟،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے ،حالات خراب سے خراب تر ہیں لیکن حکمرانوں کو پرواہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ رمضان شریف میں جو لاہور میں ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہ آ سکے۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج ناموس رسالت پر تھا حکومت بات چیت کر رہی تھی،بات چیت ہوئی کیا کسی کو نہیں پتہ ،جو ٹولہ پریس کانفرنس کرتا تھا آج غائب ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی شہری مارے گئے وزیراعظم نے اس پر بات نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں جماعتوں کا کالعدم قرار دیا جاتا ہے پھر اس سے مذاکرات بھی ہوتے ہیں ،یکا یک پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ،وزیراعظم میں ہمت تھی تو پارلیمان میں تقریر کرتے ،پارلیمنٹ بند کر کے وزیراعظم نے تقریر کی جس کا نہ سر نہ پیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں ہر سڑک پر کنٹینر رکھے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ناموس رسالت ۖپر پوری اسلامی دنیا میں کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی،ہمارے ملک میں اس پر انتشار کیوں ہے ؟سفیر کو نکالنے کا وعدہ کس نے کیا تھا ؟۔ انہوںنے کہاکہ حکومت جو وعدے کرتی ہے اسے عوام کے سامنے لانا چاہیے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں تحریک لبیک کے احتجاج پر جو کہا وہ تاریخ کا حصہ ہے،ہم کہتے ہیں کہ ایک سچائی کا کمیشن بنا دیں سب پتہ چل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ خلائی مخلوق اب زمینی مخلوق بن چکی ہے ،فیض آباد میں جو ہوا اس کے حقائق بہت تلخ ہیں،اس کا واحد حل ایک کمیشن ہے جس میں حقائق سامنے آئیں۔شاہد خاقان نے کہاکہ وزیروں کو بدلنے سے کچھ نہیں ہو گا ،یہ پانچواں وزیر خزانہ ہے،ہر شخص ہی آج وزیر خزانہ بنا ہوا ہے ،یہ سرکس ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں