مکئی کے کاشتکار

قصور، محکمہ زراعت نے مکئی کے کاشتکاروں کو اہم ہدایات جاری

قصور (عکس آن لائن) کاشتکارچھلیوں کے اندرونی پردے خشک ہونے ‘دانوں میں ناخن نہ چبھ سکنے،

اور دانوں کے نوک دار سرے سیاہ ہونے پر فصل کی کٹائی شروع کردیں کیونکہ جب مذکورہ علامات ظاہر ہوجائیں .

تو سمجھ لیاجائے کہ بہاریہ مکئی برداشت کے لئے تیارہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا ،

کہ بہاریہ مکئی 120سے 130دنوں میں پک کر تیار ہونیوالی ایک حساس فصل ہے جس کی کاشت سے برداشت تک

ہرعمل بڑی محنت اور احتیاط کا متقاضی ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران ہی فصل پر نظررکھنی چاہئیے،

کیونکہ جب درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتاہے تو فصل کی تیاری میں دیر نہیں لگتی۔

انہوں نے بتایا کہ بہاریہ مکئی کی کٹائی کے وقت دن کافی بڑے اور دھوپ تیزہوتی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں