وزیر خارجہ

قانو ن سازی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات پیرکو ہونگے ، وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) قانو ن سازی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات پیر ہونگے ۔

وزیر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ 8 اور نیب سے متعلق ایک بل اپوزیشن ارکان کے حوالے

کر دیا ہے،اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی میٹنگ کی صدارت میں کر رہا ہوں،کرپشن فری پاکستان ہم سب

کی ضرورت ہے، ہمیں مل کر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے، قانون سازی کیلئے اگر دیر کی گئی تو ہمیں سنگین

صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پیر کو اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات

کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور ہمیں قانون سازی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایاکہ پیر کی شام پانچ بجے

میری اپوزیشن سے ملاقات ہوگی اور میں توقع رکھتا ہوں کہ ملکی مفاد میں ہم ایک پیج پر ہوں گے،

ہم کیونکہ کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں اس لئے ہم کھلے دل کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں