فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن

فیڈرل بورڈ کا میٹرک امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کو پاس کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار

پھر تبدیلی کرتے ہوئے امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک امتحان کی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بورڈ حکام کا

کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدوار بھی اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے، سپلی امتحان دینے والے طلبہ و طالبات

بھی اس پالیسی سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ امیدوار جو 40 فیصد مضامین

میں فیل تھے انہیں پاس کر دیا جائے گا، ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ

نے سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں