بابراعظم

فہیم اشرف اور بابراعظم نے ناردرن کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا

لاہور(عکس آ ن لائن) فہیم اشرف کی شاندار آلرانڈ کارکردگی اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ نے ناردرن کی فتوحات کو بریک لگادی ہے۔ آلرانڈر کی 4 وکٹوں کے بعد ناقابل شکست نصف سنچری اور بابراعظم کے ناٹ آٹ 86 رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ناردرن کو ایونٹ میں یہ پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابراعظم 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 جبکہ 26 گیندوں کا سامنا کرنے والے فہیم اشرف 52 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ آلرانڈر کی برق رفتار اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اوپنرز کامران اکمل 21 اور عبداللہ شفیق 3 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔شاداب خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ناردرن کی بیٹنگ لائن اپ ایونٹ میں پہلی بار مشکلات کا شکار نظر آئی۔ فہیم اشرف کی تباہ کن بالنگ کی بدولت ناردرن کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 52 رنز پر گرچکی تھیں جس کے بعد آصف علی اورشاداب خان کی 87 رنز کی شراکت کی مدد سے ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

آصف علی نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 67 جبکہ شاداب خان نے 39 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فہیم اشرف نے کہا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت عرصے سے ایک اچھی آلرانڈ کارکردگی کے منتظر تھے جو بالآخر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انہیں نصیب ہوئی۔ آلرانڈر نے کہا کہ بیٹنگ میں بابراعظم نے کریز پر ان کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور کپتان ایک حکمت عملی کے تحت مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں تھے، جس سے کامیابی حاصل کرنے میں بہت مدد ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں