شان

فلم ڈنکی سے گانا ڈیلیٹ، شان کا بیان سامنے آگیا

ممبئی (عکس آن لائن)گلوکار شان نے راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی سے اپنے گانے کو ڈیلیٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

فلم ڈنکی ریلیز کردی گئی جس میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو اور وکی کوشل جیسے نامور اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم میں شان اور شریا گھوشل نے ایک گانا گایا جو ریلیز سے قبل فائنل ایڈٹ کے دوران ڈیلیٹ کردیا گیا۔ گانے کو لے کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوئیں تو گلوکار شان نے بھی اس پر اپنا بیان جاری کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شان نے تحریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈنکی کا دن ہے، مجھے یقین ہے ہر ہوئی اس فلم کو پسند کرے گا۔ ساتھ میں انہوں نے اپنے گانے کے حذف کیے جانے پر کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آخر میرا گایا ہوا گانا فلم کا حصہ کیوں نہیں ہے؟انکا کہنا تھا کہ فلم گانا ‘دور کہیں دور’ میں نے اور شریا گھوشل نے گایا اور خوبصورت وادیوں میں فلمایا بھی گیا، لیکن ایڈٹ کے دوران یہ راجکمار ہیرانی کا فیصلہ تھا کہ اس گانے کو فلم سے نکال دیا جائے۔

شان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجکمار ہیرانی اس معاملے میں میرے ساتھ شفافیت برتے ہوئے تھے، میں اسے سراہتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ فلم اولین ترجیح ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ یہ گیت مستقبل میں کسی دوسرے پروجیکٹ میں سن سکیں لیکن فی الحال ڈنکی میں نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں