عدنان صدیقی

فلم ، ڈرامہ یا تھیٹر لکھنے والے لکھاری کامعاشرے کی نبض پر ہاتھ ہونا چاہیے ‘ عدنان صدیقی

لاہور( عکس آن لائن) سینئر اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ، ڈرامہ یا تھیٹر لکھنے والے لکھاری کامعاشرے کی نبض پر ہاتھ ہونا چاہیے ، حکومت فلم ، ٹی وی اورتھیٹرکے ذریعے معاشرے کی اصلاح کیلئے پالیسی لائے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو تفریح کے بلا امتیاز مواقع میسر آنے چاہئیں ،

ایک طبقہ ہے جسے ہر طرح کی تفریح کے مواقع میسر ہیں جبکہ ایک طبقہ ایسا ہے جس کیلئے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر ہی اس کا ذریعہ ہیں اور ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔

اگرہم نے اپنے معاشرے کی اصلاح کر کے اسے درست سمت دکھانی ہے تواس کیلئے حکومت جامع پالیسی بنائے اور فلم ، ڈرامہ اورتھیٹر اس کے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں