یلوجیکٹ تحریک

فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے مظاہرے جاری، 30 سے زائد مظاہرین گرفتار

پیرس (عکس آن لائن) فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مسلسل پینسٹھویں ہفتے بھی مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ہفتے یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہروں میں شریک لوگوں پر فرانس کی بلوا پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور ان پر پانی کی بوچھار کی اور ربر کی گولیاں بھی چلائیں – فرانسیسی پولیس نے پیرس میں تیس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا – فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامی ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور عوام کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حق میں ہر ہفتے احتجاجی ریلیاں نکالتے ہیں –

فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہرے جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کے خلاف شروع ہوئے تھے ہمیشہ پرامن رہے ہیں – ان مظاہروں کے دوران اب تک بارہ افرادہلاک اور چودہ ہزار دیگر زخمی یا گرفتار ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں