محکمہ خارجہ

فرانس اور ترکی میں کشیدگی،امریکا بغور جائزہ لے رہا ہے،محکمہ خارجہ

واشنگٹن(عکس آن لا ئن)امریکا ترکی اور فرانس کے درمیان حالیہ کشیدگی کا بغور جائزہ لے رہا ہے، نیٹو کے دو اتحادی ممالک کے درمیان غیر ضروری لڑائی سے صرف ہمارے دشمن ہی کو فائدہ پہنچے گا۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے عرب ٹی وی سے گفتگومیں کہی ،

انہوں نے کہاکہ نیٹو کے دو اتحادی ممالک کے درمیان غیر ضروری لڑائی سے صرف ہمارے دشمن ہی کو فائدہ پہنچے گا۔ترکی اور فرانس کے درمیان اسی ہفتے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرپیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور صدر رجب طیب ایردوآن نے ترکوں سے فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں