خطیب الشیخ عکرمہ صبری

فجرعظیم مہم میں شرکت فلسطینیوں پر واجب ہے،خطیب مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن) فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطین بھرمیں فجرعظیم مہم دوبارہ شروع کردی ہے۔ اس مہم میں شرکت تمام فلسطینیوں پر واجب ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فجر عظیم مہم کا مقصد غرب اردن کے الحاق اور فلسطین کو یہودیانے کے صہیونی منصوبے کو مسترد کرنا ہے۔

پوری فلسطینی قوم اسرائیلی سازشوں کیخلاف فجر عظیم مہم میں ساتھ دے۔الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصی میں نماز کی ادائی اور حاضری یقینی بنانے کی کوشش کریں۔

پرانے بیت المقدس کے فلسطینی مسلمان مسجد اقصی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور تمام نمازیں مسجد اقصی میں ادا کریں۔

الشیخ صبری نے خبردار کیا کہ مسجد اقصی میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد صہیونی دشمن کو مقدس مقام کی بے حرمتی سے باز آنے پرمجبور کرے گی اور اس طرح قبلہ اول کا دفاع بہتر طریقے سے ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن پرانے بیت المقدس کے مسلمانوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے لیے فوج، پولیس اور نام نہاد سیکیورٹی اداروں کا استعمال کررہا ہے۔

فلسطینی قوم کو چاہیے کہ وہ صہیونی فوج اور پولیس کے تمام ہتھکنڈے مسترد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں