فالسے

فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طورپرشاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)فالسے کے کاشتکاروں کو فوری طورپرشاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ فالسے کے کاشتکاروباغبان سخت کہراور سردی کے باعث ہوجانے والی اوپرکی شاخوں کو فوری شاخ تراشی کے عمل کے ذریعے کاٹ دیں تاکہ نئی شاخیں نکل سکیں۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ شاخ تراشی کا عمل فروری کے آخر تک مکمل کرلیناضروری ہے تاکہ مارچ کے پہلے ہفتہ کے دوران بھی شاخ تراشی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال باقاعدگی سے شاخ تراشی کرنے کے باعث پودے زیادہ اونچے نہیں ہوتے اورپھل کو بھی نقصان نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہا کہ اگرپودے بے ہنگم زیادہ اونچے اور عجیب و غریب شکل میں موجودرہیں تو پھل کو سیڑھی کے بغیر توڑنامشکل ہوجاتاہے اور پودوں کی ٹہنیاں چھوٹی وپتلی رہ جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں