نفیسہ شاہ

فافن کی رپورٹ نے کٹھ پتلی حکومت کی گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندھلی سے پردہ اٹھا دیا ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ فافن کی رپورٹ نے کٹھ پتلی حکومت کی گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندھلی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فافن کی رپورٹ سے پیپلزپارٹی کے تحفظات درست ثابت ہوتے ہیں، سامنے آنے والی رپورٹ دھاندھلی نہ ہونے کے دعوے کرنے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بیلٹ پیپر پر ووٹر کی بجائے غیر متعلقہ افراد کی جانب سے نشان لگانے کے واقعات بھی رپورٹ  ہوئے جو انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹ کے مطابق ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک رسائی، ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا رہا، پیپلزپارٹی کے تحفظات تھے کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کی رازداری پامال ہوئی جو کہ رپورٹ میں بھی یہ شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ فارم 45،46 کی فراہمی یقینی نہ بنانا اور پرایزائڈنگ افسران کا پولنگ ایجنٹس کو نتائج سادہ کاغذ پر فراہم کرنا سراسر دھاندھلی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گنتی کے دوران الیکشن مبصرین کو کئی پولنگ اسٹیشنز تک رسائی نہ دینا بھی کئے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حلقوں میں نتائج کے عمل میں امیدواروں، پولنگ ایجنٹس کو آر او کے دفتر تک رسائی تک نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں