حماس

غزہ ہسپتال حملے کے مکمل ذمہ دار بائیڈن ہیں، حماس

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے بدھ کو غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر حملے کے لیے اسرائیل اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرادیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں حماس نے کہاکہ وائٹ ہائوس اور پینٹاگون کا یہ غلط موقف کہ مزاحمتی گروپ الشفا میڈیکل کمپلیکس کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور یہ (موقف)قابض فورسز کو شہریوں کے خلاف مزید حملوں کی شہہ دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں