رجب طیب اردوان

غزہ کی ناکہ بندی اور القدس کی حیثیت تبدیل کرنا اسرائیل کا بدترین ظلم ہے، ترک صدر

ا نقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مسلسل ناکہ بندی

اور القدس کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنا اسرائیل کا بدترین ظلم ہے، عالمی برادری کی اسرائیلی جرائم پرخاموشی اسرائیلی ہٹ دھرمی

کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی

ریاست کے زیرتسلط فلسطینی علاقے پوری دنیا میں ظلم کا شکار ہونے والے علاقوں میں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ترک صدر نے کہا

کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بے رحمی کے ساتھ ذبح کررہی ہے مگر عالمی ذرائع ابلاغ میں فلسطینیوں کے کشت وخون کی

کوئی خبر نہیں چلائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر مجرمانہ خاموشی اسرائیل کے

جرائم میں اضافے کا باعث ہے، عالمی برادری اسرائیل کو عالمی قوانین کا پابند بنانے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا

غرب اردن اور وادی اردن کو ضم کرنے کا اقدام فلسطینی قوم پر ایک نیا ظلم ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل سے کہے

کہ بہت ہوچکا اور اسرائیل کے تمام غیرقانونی اقدامات کی روک تھام کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں