سرکاری ، نجی

عید کی تعطیلات کے بعد سرکاری ، نجی ادارے دوبارہ کھل گئے

لاہور(عکس آن لائن)عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی ادارے بدھ کے روز دوبارہ کھلیں گے ۔

حکومت کی طرف سے عید الفطر کی مناسبت سے 21سے25اپریل ( جمعہ سے منگل ) تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔دوسری طرف سرکاری اداروں کیلئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ہفتے میں پانچ روز کھلنے والے سرکاری اداروں کیلئے اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہوں گے جس میں لنچ اور نماز کیلئے دوپہر ایک بجے آدھے گھنٹے کیلئے وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ والے دن اوقات کار صبح 9سے 5بجے ہوںگے اور نماز جمعہ اور لنچ کیلئے دوپہر ساڑھے 12بجے سے2بجے تک وقفہ ہو گا ۔

ہفتے میں چھ روز کھلنے والے سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتہ والے دن صبح 9بجے سے 4بجے تک کام کریںگے جبکہ لنج اور نماز کیلئے دوپہر ایک بجے وقفہ ہوگا ۔جمعہ والے دن صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں