صادق سنجرانی

عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اہل اسلام کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد،صادق سنجرانی

اسلام آباد (عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اہل اسلام کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے ہمیں رمصان المبارک کے فرا ئض و بر کات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

عیدالفطرکی مناسبت سے جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول فرمائیں- عید الفطر کا دن رمصان المبارک کے حوالے یوم تکمیل رحمت الہی اوریوم تشکر ہے ماہ رمصان کی عبادات تقوی، ضبط نفس،ایثار اور قربانی جیسی خوبیوں کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ دینی اور دنیاوی کامیابی کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم پورا سال اسی جذبے اور طرزعمل کا مظاہرہ کریں۔ آج کے دن عید کی خوشیوں کو مناتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے عزیز واقارب، پٹروسیوں اور دیگر بسنے والے ضرورت مند بہن وبھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کا عہدکرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا حل مل کر نکالا جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عید الفطر امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں باٹنے کا درس دیتا ہے اور ہمیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلم دنیا کیلئے اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسلم امہ کے مسائل مشترکہ اور ان کا حل بھی مشترکہ حکمت عملی ہی ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں