عمران خان

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخوات ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی گئی

لاہور( عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں؟دے دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیں۔خیال رہے کہ رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا گیا تھا، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں