شہریار آفریدی

عمران خان حق کا نام ہے جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان حق کا نام ہے.

جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے.

فواد چودھری نے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلق جو بات کی جواب وہ خود ہی بتا سکتے ہیں،

جمہوریت نام ہی اپنی آواز اور رائے کو شیئر کرنے کا ہے اور یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے.

18ویں ترمیم کے بعد وفاق کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا .

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ،

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وزیراعظم نے کہا ہے،

کہ میں غریب کا احساس کرنے کی بات کروں گا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حق کا نام ہے.

جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں جبکہ وزیر اعظم کو ہر بات میں قصور وار ٹھہرانا افسوس ناک ہے .

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کورونا نے پاکستان کولپیٹ میں لے لیا ہے مجھے جب کورونا ہوا تو ادرک اور شہد کا قہوہ پیتا رہا۔

کورونا کے باعث میں تکلیف میں مبتلا رہا۔ کورونا کے مریض کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے .

جبکہ کورونا کے مریضوں سے تعصب نہیں اچھا سلوک کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کی خدمت کاحلف لیا ہے۔

عمران خان کو اللہ نے نوازا ہے وہ کسی پر انحصار نہیں کرتے۔ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعظم عمران خان اجلاس بلاتے ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان آپس میں خاندان کی طرح ہیں اور اختلاف رائے کوئی مسئلہ نہیں ہے،

تاہم پارٹی قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

جنہوں نے شاٹ کھیلا وہ یہ بھی دیکھیں کہ اگلے 11 کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں