علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے داخلے15 جولائی سے شروع

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2020ء کے پہلے مرحلہ کے داخلے پاکستان کے

چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ایک ساتھ 15 جولائی سے شروع ہوں گے۔

نئے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/انٹرمیڈیٹ پروگرامز ٗایف اے)درس نظامی( ٗ بی ایس/ایم ایس سی )

فیس ٹو فیس( ٗ ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی (شامل ہوں گے۔ کوویڈ۔ 19 سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت کے تناظر میں وائس چانسلر پروفیسر

ڈاکٹرضیاء القیوم نے نئے سمسٹر میں داخلوں کے خواہشمند افراد کیلئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے

اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ٗ ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں داخلہ فارم اور

پراسپکٹسسز کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم

اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی 15 جولائی سے دستیاب ہوں گے۔ آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کیلئے

وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے کیمپسز میں ’’انفارمیشن ڈسک/کاؤنٹرز‘‘ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے .

جہاں پر طلباء کو کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔میٹرک/ انٹرمیڈیٹ پروگرامز ٗایف اے (درس نظامی) پروگرامز

کے داخلہ فارمز 4 ستمبر تک جبکہ بی ایس/ایم ایس سی )فیس ٹو فیس( ایم ای/ایم فل
ا
ور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 19 اگست تک وصول کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں