شہزادہ فیصل بن فرحان

عراق کو دانشمند قیادت کی ضرورت ہے،سعودی وزیر خارجہ

ریاض (عکس آن لائن) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عراق کو جنگ سے بچانے کے لیے دانشمند قومی قیادت کی ضرورت ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب عراق کے امن و استحکام اورعوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے مشن میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق برادر عرب ملک ہے۔ اسے جنگ کے خطرات سے دور رکھنے کے لیے ملک کے تمام دانشوروں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، عراق کو میدان جنگ بنانے سے بچانا ہوگا، جنگ کا اکھاڑہ بننے کی صورت سب سے زیادہ نقصان عراق کا ہی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں