شیریں مزاری

عدالتی حکم پر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

اسلام آباد (عکس آن لائن)عدالت کے حکم پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا،ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا،عدالت نے شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نام نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں